Main Menu

پاکستان آرمی 36ویں قومی مینز باکسنگ کی چمپئن

پاکستان آرمی 7گولڈ میڈلزکے ساتھ 36ویں قومی مینز باکسنگ کی چمپئن
واپڈا دوسری جبکہ ایئرفورس تیسری پوزیشن پر براجمان

لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستان آرمی نے 36ویں قومی مینز باکسنگ چمپئن شپ جیت لی جبکہ واپڈا کی ٹیم نے دوسری اور پی اے ایف کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔پاکستان آرمی نے 127پوائنٹس کے ساتھ چمپئن شپ میں سات گولڈ میڈل اور دو سلور میڈل حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان واپڈا نے 85پوائنٹس کے ساتھ تین گولڈ ، تین سلور اور دو برونز میڈل کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ۔پاکستان ایئرفورس نے دو سلور اور پانچ برونز میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔پاکستان نیوی نے چوتھی ،پاکستان ریلویز نے پانچویں اور پنجاب نے چھٹی پوزیشن حاصل کی ۔چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں ہوئی ۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی واپڈا سپورٹس بورڈ کے صدر عامر احمد تھے جنھوں نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی ۔اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود ۔نائب صدر سید عابد قادری ،آرمی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر غلام جیلانی اور دیگر نے کھلاڑیوں کو میڈل دیئے ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*