Main Menu

جلال الدین ویمن چیف سلیکٹر اور مارک کولز ہیڈ کوچ مقرر

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے جلال الدین کو ویمن کرکٹ کا چیف سلیکٹر جبکہ مارک کولز کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔ تین رکنی ویمن سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین جلال الدین کے علاوہ اختر سرفراز اور اسماویہ اقبال شامل ہیں۔ کمیٹی ویمن کرکٹ کے فروغ کیلیے بھی فرائض انجام دے گی۔ پی سی بی کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف یو اے ای میں سیریز کے دوران عبوری طور پر ویمن کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے نیوزی لینڈ کے مارک کولز کو اب 2 سال کیلیے ویمن ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*