Main Menu

دورہ ارجنٹائن کےلئے جونیئر ہاکی ٹیم کاتربیتی کیمپ 27 جنوری سے شروع

 کپتان جنید منظور اور نائب کپتان رضوان علی سمیت 20 کھلاڑی شامل

کراچی (سپورٹس رپورٹر)دورہ ارجنٹائن کےلئے جونیئر قومی ہاکی ٹیم کے 10 روزہ تربیتی کیمپ 27 جنوری سے شروع ہوگا۔ عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں کیمپ کے آخری مرحلہ میں کپتان جنید منظور اور نائب کپتان رضوان علی سمیت 20 کھلاڑی شامل ہیں۔ کیمپ میں شریک کھلاڑیوں وقار یونس اور عادل راو گول کیپر ، ریحان بٹ ، معین شکیل ، عدیل لطیف ، شہزیب خان ، غضنفر علی ، افراز حکیم ، عمیر ستار ، نوید عالم ، امجد علی ، اویس ارشاد ، رانا وحید، احمد ندیم ، محمد الیاس ، وقار علی ، ذکراللہ اور ابراہیم کی کوچنگ سابق اولمپئن کامران اشرف کے ذمہ ہے جبکہ منیجر قمر ابراہیم ٹیم کے منیجر ہونگے ۔ قومی جونیئر ہاکی ٹیم 5 فروری کو دورہ ارجنٹائن کےلئے روانہ ہوگی یادر ہے کہ کیمپ میں شریک کھلاڑی ورلڈ الیون کے خلاف دو میچوں کی سیریز کا تجربہ حاصل کرچکے ہیں ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*