Main Menu

دورہ نیوزی لینڈ :سرفرازالیون نے پہلی فتح کو گلے لگالیا

202 رنز کے تعاقب میں کیویز153 رنز پر ڈھیر، نیوزی لینڈ کو 48 رنز سے شکست
مین آف دی میچ فخر زمان کی ففٹی

 فہیم اشرف کے 3شکار 

تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر

آکلینڈ (سپورٹس رپورٹر) دورہ نیوزی لینڈ کے دوران سرفرازالیون نے جیت کا مزہ چکھ ہی لیا ۔ زخمی شاہینوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت آکلینڈ میں تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 48 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 202 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 153 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔آخری آوٹ ہونے والے کھلاڑی ایش سوڈھی تھے جنھیں فہیم اشرف نے آو¿ٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے تین، شاداب خان اور محمد عامر نے دو، دو جبکہ حسن علی اور رومان رئیس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔جمعرات کو ایڈن پارک کے میدان پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز احمد شہزاد اور فخر زمان نے عمدہ آغاز فراہم کیا۔پاکستان کی پہلی وکٹ 94 رنز پر گری جب احمد شہزاد 34 گیندوں پر 44 رنز بنا کر رینس کے گیند پر آوٹ ہوئے۔دوسرے آوٹ ہونے والے بیٹسمین فخر زمان تھے جنھوں نے 50 رنز بنائے ۔ سرفراز احمد نے تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے صرف 24 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم کے ساتھ مل کر انھوں نے 91 رنز کی پارٹنرشپ بھی قائم کی۔ انھیں وہیلر نے آو¿ٹ کیا۔بابر اعظم نے بھی آخری گیند پر باونڈری لگاکر اپنے 50 رنز مکمل کیئے ۔ بلے بازی کے لئے آخری اوور میں آئے فہم اشرف بدقسمت رہے وہ پہلی ہی گیند پر اونچی شارٹ کھیلتے ہوئے کیچ آوٹ ہوگئے ۔ بابراعظم اور حسن علی کریز پر موجود تھے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے وہیلر نے دو جبکہ گرینڈہوم اور رینس سے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ نے ہدف کے تعاقب میں اپنی پہلی وکٹ 25 کے مجموعے پر ہی گنوادی جب منرو محمد عامر کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے ۔ دوسرے وکٹ ولیم سن کی گری جو 28 کے مجموعی سکور پر رومان رئیس کی گیند پر حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ۔ نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 47 اور چوتھی 52 رنز پر گری ۔ نیوزی لینڈ کی چھٹی اور ساتویں وکٹ کی شراکت داری نے کیویز شائقین کو میچ میں واپسی کی امید دلائی لیکن حسن علی کے بولڈ نے یہ امید بھی توڑ دی اور نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں پویلین لوٹ گئی ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*