Main Menu

فیسٹیول کرکٹ میچ:اولڈ راوئینز کی وائس چانسلر الیون کے خلاف فتح

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی مشہور اوول گراﺅنڈ میں گزشتہ روز اولڈ راوئینز الیون اور وائس چانسلر الیون کے مابین فیسٹیول کرکٹ میچ کھیلا گیا، جس میں اولڈ راوئینز الیون نے سابق ٹیسٹ کرکٹرسلیم ملک کی زیر کپتانی وائس چانسلر الیون کو24 رنز سے شکست دی۔

 اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی مہمانِ خصوصی تھے جبکہ جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ,اولڈ راوئینز یونین کے صدر قاضی آفاق حسین اور یونین کے آنریری سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ بھی موجود تھے۔

اولڈ راوئینز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقرہ 15اورز میںمخالف ٹیم کو 156 رنز کا ہدف دیا جبکہ جواب میںوائس چانسلر الیون132رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سابق کرکٹ ہیروز کی شرکت

فیسٹیول کرکٹ میچ میں سابق کرکٹر عبدالقادر اور ہارون الرشید نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے زمانہ طالبعلمی میں جم خانہ اور جی سی یونیورسٹی میں بہت سی کرکٹ کھیلی،آج اپنی مادرِ علمی میں آکر جوانی کی تمام یادیں تازہ ہو گئیں ۔انہوں نے کہا کہ اس دور میں کرکٹ میں پیسہ بالکل نہیں تھا لیکن کھلاڑیوں میں محنت اورلگن بہت زیادہ تھی۔اس دور میں کھیلنے والے بہت سے دوست بعدازاں قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے۔

انہوں نے اس موقع پر جی سی یونیورسٹی کی ٹیم کی ترقی اور سہولیات فراہم کرنے کے لیئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹرسلیم ملک کا کہنا تھا کہ جو مزہ اپنی مادر علمی میں کرکٹ کھیلنے کا ہے ،شایدوہ لطف کہیں بھی کرکٹ کھیل کر حاصل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ جی سی یو میں آ کر ان کی زمانہ طالب علمی کی ساری یادیں تازہ ہو گئیں۔

Cricket Pic (1) - Copy - Copy Cricket Pic (2) Cricket Pic (3) Cricket Pic (5) Cricket Pic (6) - Copy - Copy






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164