Main Menu

نوویں انٹر یونیورسٹی فٹ بال چمپئن شپ :فتح کا تاج پنجاب یونیورسٹی کے سر

فاتح ٹیم نے لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کو سخت مقابلے میں پینلٹی ککس پر4-2 سے شکست دی ۔

پنجاب یونیورسٹی نے لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کو سخت مقابلے کے بعد پینلٹی ککس پر شکست دے کر 9 ویں انٹر یونیورسٹی فٹ بال چمپئن شپ جیت لی ۔یونیورسٹی آف مینجمنٹ میں کھیلاگیاسنسنی خیز فائنل میچ ایک ایک گول سے برابررہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جو پنجاب یونیورسٹی نے 4-2 سے جیت لیا۔

 فائنل میچ کے پہلے ہاف میں لاہور کالج فارویمن کی جانب سے ڈیانا نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی لیکن دوسرے ہاف میں پنجاب یونیورسٹی کی کھلاڑی نے شاندار گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا ۔ 70 منٹ کے وقت کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے پینلٹی ککس لگائی گئیں جس میں لاہور کالج فارویمن کی جانب سے لگائی گئی چار پینلٹی ککس پر ڈیانا اور مدیحہ نے گول سکور کیا جبکہ پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے چار میں سے چاروں کھلاڑیوں نے گول کرکے فائنل ٹرافی اپنے نام کرلی ۔

لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کی کھلاڑیوں نے تجربہ کار ٹیم سے خوب مقابلہ کیا ۔ کوچ زینب مشتاق

یادر ہے کہ انٹر یونیورسٹی فٹ بال چمپئن شپ میں 9 ٹیموں نے شرکت کی اور پنجاب یونیورسٹی کی طالبات نے اس ایونٹ میں کامیابی حاصل کی ۔ پاکستان کی واحد اے ایف سی کوالیفائیڈ خاتون کوچ زینب مشتاق کا کہنا تھا کہ لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کی کھلاڑیوں نے اپنے سے تجربہ کار ٹیم سے خوب مقابلہ کیا لیکن قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایونٹ کے دوران اپنے سے ٹف ٹیموں کو شکست دی ۔ مستقبل میں یہ ٹیم زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔

IMG-20180126-WA0030

IMG-20180126-WA0028 انٹر ورسٹی چمپئن شپ کی رنر اپ ٹیم کا پاکستان کی واحد اے ایف سی خاتون کوچ زینب مشتاق کے ہمراہ گروپ فوٹو






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164