انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ : پاکستان فائنل میں پہنچنے میں ناکام

ناقص فیلڈنگ اور مایوس کن بلے بازی کی بدولت دوبار کا عالمی چیمپئن پاکستان، بھارت کے خلاف انڈر نائن ٹین عالمی کپ کا سیمی فائنل 203 رنز سے ہار گیا۔
بھارت:272 رنز50 اوورز میں9 وکٹ پر(شبمان گل 102* کلرا47۔۔۔موسی4-67)
پاکستان: 69 رنز آل آﺅٹ29.3 اوورز(روحیل نذیر18،ایشان پورل4-17 )
پاکستان کا اس ایونٹ میں آغاز ہی بھیانک ہوا تھا جب افغانستان کے خلاف اسے پانچ وکٹ کی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم بعد میں پاکستانی ٹیم کوارٹر فائنل تک مسلسل اچھی کارکردگی دکھا کر سیمی فائنل کھیلنے کی حقدار ٹہری۔
منگل کے روزکھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم 273 رنز کے تعاقب میں صرف 69 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان حسن خان نے تسلیم کیا کہ ان کی ٹیم کی فیلڈنگ معیاری نہیں تھی۔ کم از کم چار کیچز ڈراپ کیئے گئے جبکہ تین رن آﺅٹ کے مواقع ضائع کیئے گئے۔
ہفتے کو فائنل میں بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے کو ہو گا۔
« انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ فائنل:آسٹریلیا کے مقابل کون، پاکستان یا بھارت؟ (Previous News)
(Next News) مدثر نذر اور ہارون رشیدکا نیا منصوبہ »