Main Menu

ڈیوس کپ ٹائی :کوریا کے خلاف ہماری تیاری اچھی ہے: اعصام الحق

پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق نے کہا کہ کوریا کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کیلئے اچھی تیاری کی ہے،کوشش ہے کہ پاکستان میں ڈیوس کپ مقابلے جیتنے کا ریکارڈبرقرار رکھیں۔پاکستان اور کوریا کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی جمعہ سے سپورٹس کمپلکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے کھلاڑیوں نے کہا کہ ڈیوس کپ میں پاکستان کیساتھ سخت مقابلے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ہارڈ کورٹ پر ٹریننگ کرتے رہے ہیں،گراس کورٹ پر ٹریننگ نہیں کی تاہم پھر بھی اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔کورین کھلاڑیوں نے پاکستان میں سیکورٹی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کے ڈیوس کپ کھلاڑی اعصام الحق نے کہا کہ کورین کھلاڑی ورلڈ رینکنگ میں ٹاپ پر ہیں تاہم گراس کورٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں کا زیادہ تجزبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ”ہوم گراونڈ “اور ”ہوم کراوڈ“ کا فائدہ ہوگا جس کی وجہ سے پاکستان کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔

پاکستانی ڈیوس کپ کھلاڑی عقیل خان ،محمد عابد ،مزمل مرتضٰی اورکپتان حمید الحق نے بھی نیوز کانفرنس سے خطاب کیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*