Main Menu

سہہ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان ٹیم نئے کپتان کے ساتھ میدان میں

پاکستان ہاکی فیڈریشن( پی ایچ ایف) نے اومان میں کھیلے جانے والے سہ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کے 21 افراد پر مشتمل دستے کا اعلان کردیا۔ٹیم کی قیادت رضوان سنیئر کریں گے جبکہ ارسلان قادر ان کے نائب کے فرائض انجام دیں گے۔

خیال رہے کہ حالیہ دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کی قیادت کرنے والے محمد عرفان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر دورہ امان سے معذر ت کر لی ہے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا دستہ مبشر، رضوان جونیئر، تصور عباس، ابوبکر، فرید توثیق، عمر بھٹہ، شفقت رسول، امجد علی، فیصل قادر، حماد شکیل بٹ، اظفر یعقوب، اعجاز احمد، علی شان، عتیق ارشاد سجی اور تنظیم الحسن پر مشتمل ہے۔

سابق سینٹر فاورڈ حسن سردار( ہیڈ کوچ) ریحان بٹ اور محمد ثقلین بطور ٹیم انتظامیہ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔قومی ٹیم مسقط کے لیے 10 یا 11 فروری کو روانہ ہوگی جبکہ ٹورنامنٹ 14 سے 20 فروری کے درمیان جاری کھیلا جائے گا۔

سہ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم کے علاوہ جاپان کی ٹیم بھی حصہ لے گی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*