Main Menu

ڈیوس کپ : ایشیا اوشنیا زون گروپ ون ٹائی: اعصام اور عقیل پہلے روز کے فاتح

 ڈیو کپ ٹائی ایشیا اوشنیا گروپ ون کے ابتدائی روز پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق اور عقیل خان نے اپنے کورین حریفوںکو شکست دے کر پاکستان کو دو صفر کی اہم برتری دلوادی۔

جمعہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان شروع ہونے والی ٹائی کے پہلے سنگل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کورین کھلاڑی سون ووکون کو 6-3، 1-6 اور 7-6 سے ہرا کر گرین شرٹس کو 1-0 کی برتری دلائی۔

دوسرے مقابلے میں عقیل خان نے ہونگ سیانگ چان کے خلاف تین سیٹ کے اس مقابلے میں دو ایک سے کامیابی حاصل کی۔پہلا سیٹ چار سات سے ہارنے کے بعد انہوں نے اگلے دونوں سیٹس سات پانچ اور سات پانچ سے جیت کر پاکستان کی برتری دو صفر کر دی۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان ہفتے کو ڈبلز میں مقابلہ ہو گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*