Main Menu

ڈیوس کپ : اعصام ، عقیل نے پاکستان کو اگلے راﺅنڈ میں پہنچا دیا

پاکستان نے ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا زون گروپ ون میں جنوبی کوریا کے خلاف ٹائی جیت کر اگلے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔

ہفتے کے روز اسلام آبا دکے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلتے ہوئے پاکستان کے اعصام الحق او ر عقیل خان پر مشتمل جوڑی نے حریف جنوبی کوریاکے کھلاڑیوں کو سٹریٹ سیٹس میں ،سات چھ اور چھ چار سے شکست دے کر پاکستان کو تین صفر کی برتری دلوائی۔

بعدازاں ریورس سنگلز میں پاکستان کے محمد عابد علی اکبر نے بھی اپنے کورین حریف کو شکست سے دوچار کر کے پاکستان کو اس ڈیوس کپ ٹائی میں یک طرفہ طور پر چارصفر سے کامیابی دلوا کر اگلے راﺅنڈ میں پہنچا دیا۔ ان مقابلوں میں پاکستان کا اگلا حریف ازبکستان ہے۔

یاد رہے کہ جمعہ کو کھیلے گئے دونوں سنگلز مقابلوں میں اعصام اور عقیل نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر پاکستان کو دو صفر کی اہم برتر دلوا دی تھی۔

پاکستانی سٹار اعصام الحق نے اس فتح پر کہا کہ یہ ایسی خوشی ہے جو خریدنے سے بھی نہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کی ٹیم ہم سے تگڑی تھی تاہم پاکستانی ٹیم نے خدا کے فضل سے بہترین کھیل کا مظاہر ہ کر کے مقابلہ جیتا۔

عقیل خان نے کہا کہ ان کی طبیعت ناساز تھی لیکن ڈاکٹروں اور ساتھی کھلاڑیوں کے تعاون سے وہ یہ اہم میچ کھیلنے کے قابل ہوے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164