Main Menu

فیفا عالمی کپ ٹرافی کی پاکستان میں تقریب ِ رونمائی

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی پاکستان میں آمد ہوئی۔گذشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں سابق فرانسیسی فٹ بالر کرسٹیان کیرم نے اس کی رونمائی کی۔اس موقع پر پاکستان کی کھیلوں اور فن اداکاری و موسیقی سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

فرانس کی ورلڈ کپ1998 کی فاتح ٹیم کے فٹبالر کرسٹیان کیرم نے کہا کہ مجھے لاہور پہنچنے پر بے حد خوشی محسوس ہوئی اور پاکستان میں پہلی مرتبہ فیفا ٹرافی کا آنا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کے کھیل سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، ہم کھیلوں کے ذریعے اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ خان نے کہا کہ انہوںنے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی رونمائی کے لیے پاکستان آئے گی۔
انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ایک دن پاکستان بھی فٹبال میں اعلیٰ مقام حاصل کرے گا۔

یاد رہے کہ 21 واں فیفا عالمی کپ رواں برس موسم گرمامیں روس میں کھیلا جائے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*