Main Menu

پنجاب حکومت ہر کھیل کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے،جہانگیر خانزادہ

پنجاب میں 40سٹیڈیمز میں فٹ بال کھیلنے کی سہولت میسر ہے، فیفا 2018ورلڈ کپ ٹرافی کی پاکستان آمد تازہ ہوا کا جھونکا ہے، وزیر کھیل پنجاب کا تقریب سے خطاب
صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ فٹ بال دنیا کا معروف کھیل ہے،سپورٹس ہماری پہچان ہے، پاکستان کرکٹ میں دنیا پر حکمرانی کررہا ہے، پنجاب حکومت نے سپورٹس کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں، پنجاب میں 40 سٹیڈیمز میں فٹ بال کھیلنے کی سہولت میسر ہے، نوجوان آئیں اور دنیا کے معروف کھیل فٹ بال میں اپنا نام روشن کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز مقامی ہوٹل میں فیفا 2018ورلڈ کپ ٹرافی کی پاکستان آمد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامرجان بھی موجود تھے، وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ نے مزید کہا کہ فیفاورلڈ کپ کنگ آف کپس ہے، فیفا 2018ورلڈ کپ ٹرافی کی پاکستان آمد تازہ ہوا کا جھونکا ہے جس سے ہمارے نوجوانوں کے حوصلہ بڑھیں گے، پنجاب حکومت ہر کھیل کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، صوبہ بھر میں سپورٹس کا انفراسٹرکچر تیار کرلیا گیا ہے، اہم شہروں میں گراﺅنڈز، جمنیزیم اور سٹیڈیم بنا رہے ہیں، یونین کونسل کی سطح پر کھلاڑیوں کو سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، صرف کرکٹ ہی نہیں دوسرے کھیلوں کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کررہے ہیں، پنجاب کے 40سٹیڈیمز میں فٹ بال کھیلنے کی سہولت فراہم کی گئی ہیں جو نوجوانوں کا انتظار کررہے ہیں کہ آئیں اور کھیلیں۔

فیفا 2018ورلڈ کپ ٹرافی کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، سیکرٹری سپورٹس پنجاب

سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا ہے کہ فیفا 2018 ورلڈ کپ ٹرافی کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، ٹرافی کی آمد سے ہمارے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور پاکستان میں فٹ بال کا کھیل مزید فروغ پائے گا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز مقامی ہوٹل میں فیفا 2018ورلڈ کپ ٹرافی کی پاکستان آمد کے موقع پر تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے مزید کہا کہ فیفا ٹرافی کی آمد ہمارے نوجوان فٹ بالرز کیلئے بہترین موقع ہے کہ وہ اپنے کھیل کو مزید بہتر کریں اور فٹ بال کی عالمی کمیونٹی میں اپنا مقام بنائیں، ہمارے کھلاڑی باصلاحیت ہیں، ان کو صرف اچھی رہنمائی کی ضرورت ہے ، سپورٹس بورڈ پنجاب کھلاڑیوں کو جدید اور بہترین سہولتیں فراہم کررہا ہے، فٹ بال سٹیڈیمز میں تمام سہولتیں دی گئی ہیں، نوجوان فٹ بالرز کو چاہئے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی صلاحیتوں کو منوائیں۔1 3

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164