Main Menu

پاکستانی آل راﺅنڈر محمد نواز کو اپنی دلہنیا مل گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راونڈر محمد نواز نے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ازدہار کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کر دیا۔ان کی شادی کی تقریب جنوبی افریقہ میں منعقد کی گئی۔

محمد نواز ،جو رواں برس اکیس مارچ کو چوبیس برس کے ہو جائیں گے، پاکستان کے لیئے تین ٹیسٹ ، دس ایکروزہ اور آٹھ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی مقابلے کھیل چکے ہیں۔

محمد نواز نو اپنی شادی کا اعلان ٹویٹر پر ایک پیغام کے ذریعے کیا ۔انہوں نے اپنی شادی کی خبر کے ساتھ ساتھ شادی کی تصاویر بھی جاری کردیں جس میں دلہن سفید رنگ کا جوڑا پہنے اور ہاتھ میں سفید پھولوں کا گلدستہ تھامے ہوئے ہے۔ نوا ز نے پینٹ کوٹ زیب تن کر رکھا ہے ۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ‘الحمد اللہ ہماری شادی ہوئی ہے اور ہمیں اپنے دعاوں میں یاد رکھیں’۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق محمد نواز کی دلہن ازدہار نواز کا تعلق سعودی عرب سے ہے اورانھوں نے سائنس میں گریجویشن کر رکھا ہے اور وہ ریڈیشن سائنٹسٹ ہیں۔NawazAndWife






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*