Main Menu

مارچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آرہی ہے: نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی مکمل بحالی میں ابھی 2سال کا عرصہ لگے گا تاہم مارچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نے قومی ٹیم کو محدود اوور کی کرکٹ کے لیے تیار کر دیا ہے جبکہ ایک روزہ اور ٹیسٹ کرکٹ کے لیے مزید تیاری درکار ہے۔

میڈیا سے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کی وجوہات کا صحیح تعین کوچ اور مینیجر کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جا سکے گا۔پاکستان کے پرانے اسٹار کھلاڑی اب بوڑھے ہو رہے ہیں اس لیے ہمیں ایک نئی ٹیم تیار کرنی پڑ رہی ہے اور نئے کھلاڑیوں کو اسٹار بنانے میں وقت لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہماری کارکردگی تسلی بخش ہے لیکن ایک روزہ کرکٹ میں کمزور ہیں اور اب ہماری تمام تر توجہ ورلڈ کپ پر ہے اور اس کی تیاری کر رہے ہیں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ ہمارے پاس اچھے کھلاڑی موجود ہیں اور مڈل آرڈر میں متبادل بھی مل گئے ہیں جنہیں میچور ہونے میں تھوڑا وقت لگے گا۔کھلاڑیوں کے جدید طرز کی کرکٹ نہ کھیلنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ماڈرن کوچز ہیں اور اچھے کھلاڑی ہیں سب اچھا ہو جائے گا۔

ایک اور سوال پر نجم سیٹھی نے کہا کہ آئی سی سی کی ٹیم میں بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آ چکے ہیں جب کہ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں یہاں آئیں اور اب مارچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم آرہی ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164