Main Menu

ون ڈے کپ : پہلے سیمی فائنل میں کراچی وائیٹس کی کامیابی

کراچی وائیٹس کی ٹیم ریجنل ون ڈے کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں کراچی وائیٹس نے پشاور کی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے ہرایا۔
پشاور کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 281 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محمد رضوان نے نصف سنچری سکور کی اور باہتر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسرار اللہ نے سنتالیس اور اکبر بادشاہ نے چالیس رنز سکور کئے۔کراچی وائیٹس کے محمد اصغر اور انور علی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں کراچی وائیٹس نے49.1 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔اوپنر خرم منظور نے سنچری بنائی ۔ان کی اننگز میں ایک چھکا اور گیارہ چوکے شامل تھے۔اکبر الرحمان نے بیاسی رنز بنائے۔
ریجنل ون ڈے کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل راولپنڈی اور اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنل اتوار کو ہوگا۔

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164