Main Menu

گاف پاکستان میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے: کپتان لاہور جمخانہ گاف ٹیم عامر محمود

 قائداعظم امیچور گاف چمپئن شپ کے انعقاد سے گالف کا نیا ٹیلنٹ میسر آئے گا، ٹورنامنٹ کے نمایاں کھلاڑی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں گے ، گالف پاکستان میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے ، لاہور جمخانہ پاکستان میںگاف کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے ، خواتین گالفر کا بڑی تعداد میں امیچور ایونٹس میں شرکت کرنا خوش آئند ہے ۔ ان خیالات کا اظہار لاہور جمخانہگاف ٹیم کے کپتان عامر محمود نے ایک خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ لاہور جمخانہ میں سالانہ 10 سے 12 گالف ایونٹ منعقد ہوتے ہیں جس کے لئے سپانسرشپ اکھٹی کرنا ایک مشکل کام ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم امیچورگاف چمپئن شپ کے لئے اچھی سپانسر شپ ملی ہے جس کے فاتح کو ٹیوٹا کرولا کار انعام میں ملے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں عامر محمود کا کہنا تھا کہ لاہور جمخانہ گاف ٹیم کے کپتان کی ذمہ داری کلب انتظامیہ نے ان کے کاندھوں پر ڈالی ہے اس لئے وہ اس ذمہ داری کو نبھانے کی کوشش کررہے ہیں جہاں تک بات جمخانہ میں ٹیلنٹ کی ہے تو اس میں ہر طرح کے گالفر موجود ہیں ۔ خواتین بھی ہیں ، نوجوان بھی ہیں اور ایسے لوگ بھی ہیں جو اپنی سپیڈ اور عمرکا بڑا حصہ گزارچکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ قائداعظم امیچور گاف چمپئن شپ کو سپانسر کرنے پر عاطف سکہ ، میجر (ر) غلام مرتضی ، راوعمر اور فرید مختار کے شکر گزار ہیں ۔ ٹورنامنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عامر محمود کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے مختلف کیٹیگریز میں 342کھلاڑی حصہ لیں گے جس میں امیچور کیٹیگری میں 187،سینئر امیچور ز میں 72،ویٹرنز میں 60اور لیڈیز میں 23کھلاڑی شامل ہیں ۔قابل ذکر امیچور گالفرز میں افضال احمد ،طارق محمود ،رالفی اسلم ،خالد محمود ،راجہ محمد اسرار ،محمد رحمان ،مراد اے خان ،سلمان جہانگیر وغیرہ شامل ہیں ۔

انٹرویو : اشفاق مغل / تصاویر : جمشید منور

DSC_0603 DSC_0623






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*