Main Menu

امپائرعلیم ڈار کھانے پینے کے کاروبار سے منسلک

دنیا کے بہترین امپائرز میں سے ایک پاکستانی امپائر علیم ڈار کھانے پینے کے کاروبار سے منسلک ہو گئے۔ انہوں نے لاہور میں ہوٹل کھول لیاہے جس پر انہیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے مبارک باد دی ہے۔

علیم ڈارنے ریستوران ایک نیک مقصد کے لیئے کھولا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ وہ ریستوران کی کمائی سے سماعت سے محروم بچوں کے لیے اسکول قائم کرناچاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی امپائر علیم ڈار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مسلسل تین سال تک بہترین امپائر کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

ائی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل ہونے کے باعث دنیا کے زیادہ تر کرکٹرز نہ صرف علیم ڈار کی عزت کرتے ہیں بلکہ ان کے دوست بھی ہیںجن میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی بھی شامل ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں کوہلی نے علیم ڈار کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہ کہ دعا ہے کہ علیم ڈار کا ریستوران بھی اتنا ہی کامیاب ہو جتنی ان کی امپائرنگ ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*