Main Menu

خواتین کے سہ رکنی قومی کرکٹ مقابلے ملتان میں شروع

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام خواتین کی تین ٹیموں کے درمیان ایکروزہ کرکٹ کے مقابلے اتوار سے ملتان کے انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر میں شروع ہونے جا رہے ہیں۔

ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو بلاسٹرز،چیلنجرز اور ڈائنامیٹس کا نام دیا گیا ہے جس میں پاکستان کی بہترین خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔

بلاسٹرز کی قیادت ناہیدہ خان کر رہی ہیں جبکہ شاہد انور ان کے کوچ اور اسماویہ اقبال ٹیم مینجر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

چیلنجرز کی قیادت سدرہ امین کے سپرد ہے۔اختر سرفراز ہیڈ کوچ اور سمعیہ صدیقی بطور مینجر ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

ڈائنامیٹس کی کپتان کا بار جویریہ خان نے اٹھا رکھا ہے جبکہ طاہر محمود ہیڈ کوچ اور ہاجرہ سرور مینجر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ٹورنامنٹ کا فائنل بیس فروری کو کھیلا جائے گا۔

WCTblasters

WCTchallengers

WCTdynamites

WCTtriangulatTIten






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*