Main Menu

کراچی وائٹس علاقائی ون ڈے کپ کی چیمپئن

الٹے ہاتھ کے زبردست بلے بازفواد عالم کی فاتحانہ باری کی بدولت کراچی وائٹس علاقائی ون ڈے کپ کے فائنل میں اسلام آباد کو زیر کر کے چیمپئن بن گئی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے فائنل میں اسلام آباد نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 348 رنز کا مجموعہ کھڑا کیا۔بابر اعظم سب سے کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے 105 رنز بنائے جبکہ شاہد یوسف نے 74 گیندوں پر 96 اور شان مسعود نے 51 رنز سکور کیئے۔

جواب میں کراچی وائٹس کو آغاز میں مشکلات کا سامنا رہا لیکن فواد عالم نے 149 رنز کی شاندار باری کھیل کر میچ کا نقشہ پلٹ دیا۔ دانش عزیز نے 65 گیندوں پر چھ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 86 رنز کی باری کھیل کر ٹیم کی جیت میں اپنا حصہ ڈالا۔

فواد عالم کو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*