Main Menu

پاکستان ویمن سپر ہاکی لیگ:لاہور کی شیرنیوں نے میدان مار لیا

لاہور لائینز نے پشاور ڈیئرز کو شکست دیکر دوسری پاکستان ویمن سپر ہاکی لیگ کا ٹائٹل اپنے قبضہ میں لے لیا۔

لاہور لائینز نے یہ فائنل صفر کے مقابلے ایک گول سے جیتا۔ میچ کا واحد گول اریبہ سرور نے میچ کے 24 ویں منٹ میں کیا۔

اس سے قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں کراچی ڈولفنز نے کوئٹہ پینتھرز کو تین کے مقابلے چھ گول سے شکست دی۔

پاکستان ویمن سپر ہاکی لیگ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی امام الدین شوقین، سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینیئر،سیکرٹری پی ایچ ایف ویمن ونگ تنزیلہ عامر چیمہ تھیں۔ امام الدین شوقین کی جانب سے کھلاڑیوں میں پانچ لاکھ روپے کے کیش انعامات تقسیم کیے گئے۔

لاہور لائینزکی کم عمر کھلاڑی شارقہ کو ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

کراچی ڈولفنز کی تہمینہ مصطفٰی نے سب سے زیادہ گول بنانے پراور لاہور لائینز کی کپتان رشنا خان بہترین گول کیپر کا اعزاز حاصل کیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*