Main Menu

ٹیم میں اختلافات و بغاوت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں:سرفراز احمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیم میں اختلافات اور ممکنہ بغاوت کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، ٹیم میں مکمل یکجہتی ہے،کھیل کے تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کے باوجود ان پر کوئی دباو نہیں اور وہ کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی 100فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سرفراز احمد نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے مجھے تینوں فارمیٹ کیلئے کپتان مقرر کیا ہے اور یہ ذمے داری مجھ پر کسی بھی طرح بوجھ نہیں۔
تاہم انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں 5-0 سے کلین سوئپ پر دیگر لوگوں کی طرح انہیں بھی بہت مایوسی ہوئی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے ٹیم میں کسی بھی قسم کے اختلافات یا ممکنہ بغاوت کی خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب کبھی بھی قومی ٹیم شکست سے دوچار ہوتی ہے تو اس طرح کی افواہیں گردش کرنے لگتی ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے کہا کہ ہماری نظریں کراچی میں ہونے والے فائنل میں رسائی اور ایونٹ جیتنے پر مرکوز ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164