Main Menu

سہہ ملکی ہاکی مقابلے: پاکستان کا جاپان سے مقابلہ برابری پر ختم

تین ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان اور جاپان کے درمیان مقابلہ دو،دو گول سے برابر رہا۔
مسقط میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل تھی۔پاکستان کی طرف سے شجیع سعید اور ابوبکر محمود نے گول کیے۔

پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان اومان کو تین صفر سے ہرایا تھا۔

پاکستان اپنا تیسرا میچ کل اومان کے خلاف ہی کھیلے گا۔ٹورنامنٹ میں تینوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف دو مرتبہ مدمقابل ہونگی جس کے بعد دو بہترین ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*