Main Menu

پاکستان سپر لیگ 3:ملتان سلطانز اورکراچی کنگز کی کامرانیاں

متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ سوئم کے دوسرے روز کراچی کنگز اور ملتان سلطانز نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔

ملتان سلطانز جو کہ لیگ میں پہلی بار حصہ لی رہی ہے ،نے اپنے دوسرے میچ میں لاہور قلندر کے خلاف تینتالیس رنز سے کامیابی حاصل کر کے لگاتار دوسری فتح اپنے نام کی۔

سلطانز کی کامیابی میں سنگا کارا(63)اور کپتان شعیب ملک(48) کی عمدہ بلے بازی کے علاوہ جنید خان کی ہٹ ٹرک ،عرفان اور عمران طاہر کی عمدہ گیند بازی نے اہم کردار ادا کیا۔

لاہورقلندر کی پچھلے دو سیزن کی ناکامیاں پی ایس ایل سوئم میں بھی ان کا پیچھا کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

ملتان سلطانز:179/5/20،سنگاکارا63
لاہور قلندر:136/10/17.2،فخر زمان49

فخر زمان(49) اور عمر اکمل(31) کے درمیان اچھی شراکت(65) قائم ہوئی جس نے میچ کا پلڑا قلندر کے حق میں جھکا دیا تھا لیکن پہلے عمر اور پھر فخر زمان کے آﺅٹ ہوتے ہی کایا پلٹ گئی۔

ایک موقع پر جب فخر و عمر کے درمیان بڑھتی ہوئی ساجھے داری نے ملتان سلطانز کو پریشان کر دیا تھا تب تین منٹس کی منصوبہ بندی کے لیئے حاصل کردہ ٹائم آﺅٹ میں ٹام موڈی اور وسیم اکرم نے ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کو خصوصی ہدایات دیں جس کے بعد میچ کا رخ ملتان سلطانز کے حق میں پلٹ گیا۔

دوسرے روز کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوانیس رنز سے شکست سے دوچار کر کے لیگ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

تیسرے روز اسلام آباد کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہو گا۔ اسی روز کے دوسرے مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندر آمنے سامنے ہوں گے۔

 

 

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*