Main Menu

دولت مشترکہ ہاکی مقابلے: پاکستان بھارت کے خلاف میدان میں نکلے گا

پاکستان کی ہاکی ٹیم رواں برس اپریل میں شروع ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں کے ہاکی مقابلوں میں روایتی حریف بھارت کا سامنا کرے گی۔ یہ میچ ہفتہ سات اپریل کو کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ کے شہر گولڈ کوسٹ کے گولڈ کوسٹ ہاکی سینٹر پر پاکستان گروپ بی میں اپنا پہلا میچ پانچ اپریل کو ویلز کے خلاف کھیلے گا۔آٹھ اپریل کو اس کا مقابلہ انگلستان اور گیارہ اپریل کو آخری گروپ مقابلہ ملائشیا سے ہو گا۔

دوسری جانب گروپ اے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ،کینیڈا، جنوبی افریقہ اور سکاٹ لینڈ پر مشتمل ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم نئے ہیڈ کوچ حسن سردار کی سرکردگی میں حال ہی میں تین ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے چکی ہے جہاں فائنل میں اسے جاپان نے ناکامی سے دوچار کر کے ٹرافی اٹھائی۔

اس لحاظ سے کامن ویلتھ مقابلے پاکستان ہاکی ٹیم کے لیئے ایک بڑے چیلنج کا درجہ رکھتے ہیں جہاں اسے روایتی حریف بھارت کے علاوہ ، انگلستان اور ملائشیا جیتے سخت حریفوں کا سامنا ہے ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*