Main Menu

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ:شاہ زیب حسن پر ایک سال کی پابندی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے اینٹی کرپشن ٹربیونل نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث قومی کرکٹر شاہ زیب حسن پر تین الزامات ثابت ہونے پر ایک سال کی پابندی اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ہے۔

پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے 3 شقوں کی خلاف ورزی پر افتتاحی بلے بازشاہ زیب حسن کو چارج شیٹ کیا تھا۔ان پر کھلاڑیوں کو اُکسانے اور بکیز سے رابطوں کو رپورٹ نہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

اٹھائیس سالہ شاہ زیب حسن کے کیس کی اینٹی کرپشن ٹریبونل میں گزشتہ سال 21 اپریل سے سماعت شروع ہوئی اور ان کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ 31 جنوری کو محفوظ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں نام سامنے آنے کے بعد کراچی سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب حسن کو 17 مارچ 2017 کو معطل کیا گیا تھا۔اسپاٹ فکسنگ الزام میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو بھی معطل کیا گیا تھا، جبکہ ناصر جمشید کو سہولت کاری کے الزام میں عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔

بعد ازاں محمد عرفان کو بکی سے رابطوں کی بروقت اطلاع نہ دینے پر پی سی بی ڈسپلنری پینل کی جانب سے معطلی اور جرمانے کی سزا سنائی، جو وہ کاٹ چکے ہیں۔

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے شاہ زیب حسن پر سپاٹ فکسنگ کے چار الزامات لگائے تھے جن میں سے تین الزامات ثابت ہوگئے ۔پی سی بی ٹربیونل نے شاہ زیب حسن کو کرکٹ کھیلنے پر ایک سال کی پابندی اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ٹربیونل کا ابھی مختصر فیصلہ آیا ہے تاہم تفصلی فیصلہ کے بعد اس پر اپیل کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں فیصلہ کریں گے ۔

تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ میرے علم میں ہے کہ شاہ زیب حسن کی پابندی کی سزا مارچ 16یا17کوختم ہوجائے گی لیکن جب تک وہ اپنی غلطی نہیں مانتے اور اس پر افسوس کا اظہار کرنے کے علاوہ بحالی کے پراسس سے نہیں گزرتے اس وقت تک وہ کرکٹ کی دنیا میں واپس نہیں آسکتے ۔شاہ زیب حسن کو یقین دلانا ہوگا کہ انہیں اپنے کیئے پر پشیمانی ہے اور وہ مستقبل میں ایسی حرکات نہیں کریں گے اور اپنے رویہ کے بارے میں پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو بھی مطمئن کریں گے ۔

شاہ زیب حسن پاکستان کے لئے دس ٹی ٹونٹی اور تین ایکروزہ بین الاقوامی میچوں کے علاوہ اسی فرسٹ کلا س میچز کھیل چکے ہیں۔

پچھلے برس انہوں نے کراچی کنگز کے لیئے خدمات انجام دی تھیں اور دو میچوں میں صرف انیس رنز بنائے تھے ۔ یہی دو میچ ان کے آخری ثابت ہوئے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164