Main Menu

عالمی کپ ہاکی 2018: پاکستان کو جرمنی ، ہالینڈ اور ملائیشیا کا سامنا

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن(ایف آئی ایچ)نےرواں برس کے آخر میں بھارت میں کھیلے جانے والے چودہویں عالمی کپ کے میچوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

لگاتار دو عالمی کپ کا فاتح آسڑیلیا ان مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

چار بار کے عالمی چیمپئن پاکستان کو گروپ ڈی میں رکھا گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ دو، دوبار کے عالمی چیمپئن جرمنی اورہالینڈ کے علاوہ ملائیشیا جیسی تگڑی ٹیموں کے ساتھ ہو گا۔

پاکستان کے لیئے اس تگڑے گروپ میں سے کوارٹر فائنل کے لیئے کوالیفائی کرنا انتہائی مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

پاکستان نے آخری مرتبہ1994 میں سڈنی میں شہباز سنیئر ( موجودہ سیکرٹری پی ایچ ایف) کی قیادت میں عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔

پاکستان کا پہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی سے ہو گا۔ پاکستان اپنے گروپ کا دوسر میچ پانچ دسمبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔ نو دسمبر کو پاکستان کا مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا۔

دوسری جانب میزبان بھارت، جس نے آخری مرتبہ1975 میں عالمی کپ جیتا تھا، کو جنوبی افریقہ، کینیڈااور بیلجیئم جیسے حریفوں کے ساتھ گروپ سی میں رکھا گیا ہے۔

عالمی کپ کا افتتاحی میچ بیلجئم اور کینیڈا( گروپ سی) کے درمیان28 نومبر کو کھیلے جائے گا ۔

میزبان بھارت( گروپ سی) اپنا پہلا میچ مقابلوں کے پہلے روز جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔

گروپ اے سپین ، فرانس ، نیوزی لینڈ اور ارجنٹینا پر مشتمل ہے۔
گروپ بی میں انگلستان ، آسٹریلیا، آئرلینڈاور چین شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کا فائنل سولہ دسمبر کو کھیلا جائے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164