Main Menu

کھیل دو ملکوں کے عوام کو قریب لانے کا بہترین فارمولا ہے: جرمن سفیر

کھیل مختلف ممالک اور تہذیبوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں ،جرمنی اور دوسری جنگ عظیم کے دشمن ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کھیلوں کے ذریعے ہی ممکن ہوئی ، امریکہ اور سویت یونین کے مابین تعلقات کی بحالی میں بھی کھیلوں کا کردار رہا ۔

ان خیالات کا اظہار جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلرنے گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے ) لاہور کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف بھی موجود تھیں ۔

جرمن سفیر نے کہا کہ کھیل دو ملکوں کے عوام کو قریب لانے کا بہترین فارمولا ہےں، جرمنی میں بھی عالمی جنگ کے بعد کھیلوں کے ذریعے ہی تعلقات بہترکیے گئے، کھیل سے دشمن بھی دوست بن جاتے ہیں پاکستانی خواتین کرکٹرز سے ملاقات کرکے اچھا لگا، جرمنی میں فٹ بال زیادہ مقبول ہے تاہم ہرکھیل کی اپنی اہمیت ہوتی ہے، جرمنی کی بھی ویمن کرکٹ ٹیم ہے، امید ہے کہ جرمن ویمن ٹیم پاکستانی ٹیم کے ساتھ کھیلے گی اور زیادہ امکانات ہے کہ وہ پاکستان ویمن سے ہار جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ان کااین سی اے کادورہ کرنا اسی سلسلے کی کڑی ہے، انہوں نے کہا کہ جرمنی اور پاکستان کے درمیان کرکٹ کے حوالے سے ہر ممکن کوششیں کروں گا۔میری کوشش ہوگی کہ پاکستان اور جرمن کی ٹیمیں ایک دوسرے ملک کا دورہ کریں ۔جرمنی میں کرکٹ کی مقبولیت میں بھی اہم کردار ادا کروں گا ۔

انہوں نے کہاکہ مارچ میں ویمن ڈے ہے اور اس حوالے سے ویمن کو مذید بااختیار بنانے کے لئے پوری دنیا میں کوششیں ہورہی ہیں اور پاکستان میں بھی ویمن مختلف شعبوں میں آگے بڑھ رہی ہیں ۔پاکستان میں ویمن کرکٹ ٹیم کا معیار عالمی معیار کا ہے جبکہ فیشن ڈیزائنگ کے سکول کا بھی دورہ کیا ہے تو مجھے خوشی ہوئی کہ وہاں پر بھی ویمن عالمی سطح کی تربیت حاصل کرہی تھیں۔ویمن کو کھیلوں اور فیشن ڈیزائنگ کے شعبوں کے علاوہ اور دیگر شعبوں میں بھی آگے آنا چاہئے ۔

مارٹن کولر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کافی مقبول کھیل ہے تاہم مجھے امید ہے کہ ویمن کرکٹ پنجاب کے علاوہ پورے ملک میں بھی فروغ پائے گی ۔انہوں نے کہاکہ مجھے تھوڑی تھوڑی اردو بھی آتی ہے ۔

اس موقع پر پی سی بی کے سی او او سبحان احمد نے کہا کہ پی سی بی ویمن امپاورمنٹ پر یقین رکھتا ہے، ویمن کرکٹ ٹیم سمیت اس سے جڑے پراجیکٹس ویمن امپاورمنٹ کی مثال ہے، این سی اے کا دورہ کرنے پر جرمن سفیر کا شکرگزارہوں، امید ہے اس سے پاکستان اور جرمنی میں کرکٹ کے تعلقات کو فروغ ملے گا ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164