Main Menu

پیپسی کرکٹ گالہ: یو بی ایل ، میزان بنک کو ہرا کر فاتح بن گیا

یوبی ایل فنڈز کی ٹیم نے میزان بینک کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پیپسی کرکٹ گالہ اپنے نام کرلیا۔

کارپوریٹ سپورٹس پاکستان کے زیراہتمام گزشتہ روز کھیلے گئے فائنل میچ میں یوبی ایل کی ٹیم نے ٹاس جیت کر میزان بینک کو کھیلنے کی دعوت دی ۔

میزان بینک نے پہلے کھیلتے ہوئے 154 رنز بنائے یوسف افتخار نے 26 ناصر محمود نے 25 رنز بنائے یوبی ایل کی جانب سے عمران حسن نے 3 اور محمد اکمل اور نعمان ناصر نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں ۔ یوبی ایل کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔

محمد اکمل نے 45 اور عمر امجد نے 37رنز کی باری کھیلی ۔ میزان بینک کی جانب سے حسن شاہد نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ارسلان خان تھے جنہوں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے ۔فاتح ٹرافی یوبی ایل فنڈز کے کپتان عزیرڈار نے اٹھائی جبکہ رنراپ ٹرافی میزان بینک کے ذیشان احمد نے وصول کی ۔

ٹورنامنٹ کے بہترین گیند باز نے 11 وکٹیں جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز نے 325 رنز بنائے ۔

نیسلے کے حامد حیات ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*