Main Menu

پاکستان سپر لیگ 3: پشاور زلمی کی کوئٹہ کے خلاف کامیابی

جمعرات کو شارجہ میں پی ایس ایل سوئم کے سلسلے میں کھیلے گئے اکلوتے میچ میںپشاو رزلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر مقابلوں میں اپنی دوسری فتح حاصل کی۔

کوئٹہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے شین واٹسن کے عمدہ سینتالیس رنز کی بدولت آٹھ وکٹوں پر ایک سو اڑتالیس رنز بنائے جس کے جواب میں پشاورنے مطلوبہ ہدف چار گیند یں قبل پانچ وکٹوں کے نقصان پور ا کر لیا۔

فاتح ٹیم کے لیئے تمیم اقبال نے سب سے زیادہ چھتیس رنز کی باری کھیلی۔

کراچی کنگز مسلسل تین میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

جمعہ کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں ملتان سلطانزکا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندراور اسلام آباد آمنے سامنے ہوں گے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*