Main Menu

پاکستان سپر لیگ3:قلندروں کو پانچویں اور گلیڈی ایٹرز کو تیسری شکست

پشاورزلمی نے ہفتہ کو شارجہ میں پی ایس ایل کے سلسلے میں کھیلے گئے لیگ میچ میں دس وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکےلاہو رقلندر کی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے خارج ہونے کے قریب کر دیا ہے۔

فاتح ٹیم نے101 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے چودہویں اوور میں پورا کر لیا۔کامران اکمل نے ناقابل شکست نصف سینکڑا لگایا۔

لگاتار پانچ شکستوں کے بعد لاہور کے قلندر وں کے پاس اب سر چھپانے کی جگہ نہیں بچی۔

زلمی کے حسن علی نے اس لیگ میں اپنا پہلا میچ کھیلااورتین وکٹیں حاصل کر کے خوب داد سمیٹی۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو نو وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن برقرار رکھی۔

کوئٹہ کے ایک سو تین رنز کے جواب میں ملتان سلطانز نے مطلوبہ ہدف سترہویں اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر کے لیگ میں اپنی تیسری فتح پائی۔فاتح ٹیم کے عمران طاہر نے ہٹ ٹرک اور سنگاکارا نے شاندار نصف سینچری بنا کر ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

پچھلے برس کی فائنلسٹ کوئٹہ کی یہ تیسری شکست تھی۔

اتوار کو کراچی کنگز کا مقابلہ اسلام آباد سے ہورہا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*