Main Menu

ملائیشین سکواش ٹور: پاکستان کے طیب اسلم چیمپئن بن گئے

پاکستان کے طیب اسلم نے ملائیشین سکواش ٹور 2018 جیت لیا ہے۔پینینگ میں کھیلے گئے فائنل میں طیب اسلم نے میزبان ملک ملائیشیا کے محمد شفیق کمال کو3-1 سے شکست دی۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے اکیس سالہ طیب اسلم نے اکاون منٹ جاری رہنے والا یہ فائنل مقابلہ 11-6 ، 9-11 ، 11-6 اور 11-5 کے سکور سے جیتا۔

طیب اسلم اس وقت عالمی درجہ بندی میں 136 ویں نمبر پر ہیں۔

وہ پچھلے برس پرشین گلف کپ بھی جیت چکے ہیں۔

خواتین کا ٹائیٹل ملائیشیا کے عافیہ ازمان نے جیتا۔فائنل میں عافیہ ازمان نے ہانگ کانگ کی’ ونیسا۔ چو‘ کیخلاف 12-10 ، 8-11 ، 11-5 اور 11-3 سے کامیابی حاصل کی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*