Main Menu

پاکستان سپر لیگ3: بادشاہوں کو پہلا زخم، ملتان سلطانز پہلے درجے پر

پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کی ناقابل شکست ٹیم کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں اپنی پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فاتح ٹیم کے افتتاحی بلے باز رونکی نے گیندوں پر37 برق رفتار71 رنز کی باری کھیل کا بادشاہوں کو پہلا زخم لگانے میںاہم کردار ادا کیا۔

کراچی کی شکست کے بعد ملتان سلطانز بہتر نیٹ رن یٹ کی بنیادی پر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔

اتوار کوشارجہ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کراچی کنگز نے6 وکٹوں کے نقصان پر153 رنز بنائے۔

جس کے جواب میں اسلام آباد نے مقابلہ، بغیر کسی گھبراہٹ اور مشکل کا سامنا کیئے بغیر،صرف دو وکٹ گنوا کر18 ویں اوور میں جیت لیا۔

اس مقابلے میں کراچی کنگز کے افتتاحی کھلاڑیوں بابر اعظم(55) اور خرم منظور(51) نے اپنی نصف سینچریاں ضرور بنائیں لیکن ٹی ٹونٹی مقابلے کو ایکروزہ کرکٹ کی طرح کھیلا۔ کراچی کے گیند بازوں کی گیند بازی بھی غیر معیاری رہی جبکہ فیلڈنگ کا معیار پست رہا۔ اہم کیچز چھوڑے گئے۔

فاتح ٹیم کے کپتان مصباح نے جاندار کپتانی کی اور اپنی ٹیم کے لیئے پانچ میچوں میں تیسرے فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*