Main Menu

پری میئر لیگ: یونائٹیڈ کی کرسٹل پیلس کے خلاف کامیابی

مانچسٹر یونائیٹڈ نے پری میئرلیگ کے اوے میچ میں حریف کرسٹل پیلس کے خلاف شاندار کھیل پیش کر تے ہوئے دو کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر دوبارہ دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

یونائیٹڈ جو پچھلے ہفتے دفاعی چیمپئن چیلسی کے خلاف ایک گول میں خسارے میں جانے کے بعد دو ایک سے اہم فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی، پیلس کے خلاف دو صفر کے خسارے میں تھی لیکن یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کرس سمالنگ، لوکاکو اور ماٹچ نے گول بنا کر یونائیٹڈ کو قیمتی تین پوائنٹس دلوا دیئے۔

اس کامیابی کے بعد یونائیٹڈنے ایک بار پھر دوسری پوزیشن پر براجمان لیور پول کو تیسری پوزیشن پر دھکیل دیا۔

یونائیٹڈ بد ھ کو سویا کے خلاف چیمپئنز لیگ کا اہم میچ بھی کھیل رہی جس میں فتح حاصل کر کے وہ کوارٹر فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*