Main Menu

پاکستان سپر لیگ3: ملتان سلطانز کے ہاتھوں پشاور زلمی کی ہار

پی ایس ایل سیزن تھری کے سلسلے میں منگل کو کھیلے گئے اہم میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو انیس رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر زیادہ پوائنٹس کی بنیاد پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سلطانز نے صہیب مقصود کے شاندار 85 رنز کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں ایک سو تراسی رنز بنائے۔ جوابی باری میں پشاور زلمی محمد حفیظ(56) کی اچھی کوشش کے باوجود مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں پر ایک سو چونسٹھ رنز بنا سکی۔

اس کامیابی کے بعد ملتان سلطانز کے چھ میچوں میں نو پوائنٹس ہو گئے جبکہ کراچی کنگز نے پانچ میچ کھیل کر سات پوائنٹس بنا رکھے ہیں۔

بدھ کو ملتان سلطانز ایک بار پھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میدان میں نکل رہی ہے۔

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*