Main Menu

پاکستان سپر لیگ3: کوئٹہ نے ملتان سلطانزکے تخت کو ہلا دیا

پاکستان سپر لیگ میں ناقابل یقین نتائج برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔بدھ کو دبئی میں کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل سوئم کے پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر بیٹھی ہوئی ملتان سلطانز کے خلاف ایک ہارا ہوا میچ دو وکٹ سے جیت کرماہرین کے اندازے غلط ثابت کر دیئے۔

ملتان سلطانز کے عمر گل کی میچ میں26 رنز کے بدلے چھ وکٹوں کے ریکارڈ کو میچ کی دوسری آخری گیند پر پولارڈ کو لگائے گئے حسن خان کے چھکے نے گہنا دیا۔

ملتان سلطانز نے اپنے کپتان شعیب ملکی کی ناقابل شکست نصف سینچری کی بدولت مقررہ بیس اوور ز میں152/5رنز بنائے جس کے جواب میں کوئٹہ نے مقابلہ آخری اوور میں (156/6) میں جیت لیا۔

اس میچ میں عمر گل کی کامیاب گیند بازی کے علاوہ فیلڈرز نے ناقابل یقین کیچ پکڑنے کے علاوہ متعددکیچز ڈراپ بھی کئے ۔

میچ کے بعد فاتح ٹیم کے منٹور سر ویون رچرڈ بھاگتے ہوئے میدان میں گئے اور حسن خان کو گلے لگا لیا۔ رچرڈ نے بعد میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

جمعرات کو پہلے میچ میں اسلام آباد اور لاہور کا آمنا سامنا ہو گا جبکہ دوسرے میںکراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے۔

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*