Main Menu

آل پاکستان کراٹے چیمپئن شپ:محمد منیر ہیوی ویٹ کیٹیگری میں فاتح

آل پاکستان کراٹے چیمپیئن شپ میں پولیس کے محمد منیرنے ہیوی ویٹ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

چیمپیئن شپ کے 65 کلو گرام سے زائد ہیوی ویٹ کیٹیگری مقابلے میں محمد منیر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مئی 2017 کے بعد محمد منیر کا یہ دوسرا نیشنل ہیوی ویٹ ٹائٹل تھا۔

اس ایونٹ میں سندھ بلیو، سندھ ریڈ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے علاوہ اسلام آباد، پولیس اور پی آئی اے کی ٹیموں نے شرکت کی۔

تقریب تقسیم انعامات کی تقریب کے موقع پرمہمانِ خصوصی انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس اللہ ڈنو خواجہ اور گرینڈ ماسٹراشرف طائی موجودتھے۔

ٹیم ایونٹ میں محمد فرشاد حسین کی کوچنگ میں پولیس کی ٹیم چیمپیئن قرار پائی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*