Main Menu

پاکستان سپر لیگ 3: لاہور کی مسلسل چھٹی ہار، کوئٹہ واسلام آباد کی جیت

لاہور قلند ر پاکستان سپر لیگ سوئم میں اپنا لگاتار چھٹا میچ ہار کر پلے آف مقابلوں سے تقریباََ فارغ ہو گئی۔

جمعرات کو دبئی میں دو میچ کھیلے گئے۔ پہلے مقابلے میں اسلام آباد نے لیوک رونکی کے برق رفتار ستتر رنز کی بدولت لاہور قلندر کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

یہ لاہور کی مسلسل چھٹی شکست ہے۔

دوسرے میچ میں کراچی کنگز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سڑسٹھ رنز کے بڑے فرق سے ہرادیا۔فاتح ٹیم کی جانب سے شین واٹسن نے ناقابل شکست نوے رنز کی فاتحانہ باری کھیلی۔

اس کامیابی کے بعد کوئٹہ دوسرے اور اسلام آباد تیسرے درجہ پر پہنچ گئی جبکہ کافی دنوں تک نمبر ایک پر رہنے والی کراچی کنگز دوسرے سے اب چوتھے درجہ پر آ گئی۔

ان مقابلوں میں کوئٹہ کے شین واٹسن دو سو باسٹھ رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر ہیں جبکہ ملتان سلطانزکے عمران طاہر گیارہ وکٹوں کےساتھ ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں۔

جمعہ کو ملتان سلطانز کا لاہور قلندر سے اور اسلام آبا دکا پشاور زلمی سے مقابلہ ہو گا۔

 

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*