Main Menu

پاکستان سپر لیگ 3:لاہورقلندر کو مل گئی پہلی فتح، اسلام آباد پہلے نمبر پر

شاہین آفریدی کی زبردست گیند بازی(5/04) کی بدولت لاہور قلندر نے ملتان سلطانز کو چھ وکٹوں سے ہرا کر پاکستا ن سپر لیگ سوئم میں اپنی پہلی فتح کو گلے لگا لیا۔

پچھلے لگاتار سات میچ ہارنے والی لاہور قلندر نے جمعہ کو کھیلے گئے میچ ملتان سلطانز کی پوری ٹیم کو ایک سو چودہ رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد مقابلہ آٹھ گیندیں قبل جیت کر اپنی فتوحات کا کھاتہ کھولا۔

دبئی میںہی کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں اسلام آباد نے پشاور زلمی کو چھبیس رنز سے شکست سے دوچار کر کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

اسلام آباد کی فتح کے ہیرو ڈومینی تھے جنہوں نے ناقابل شکست تہتر رنز کی باری کھیلی۔

اسلام آباد کی سات میچوں میں یہ پانچویں فتح تھی۔

ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔

ملتان سلطانز کا مقابلہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

 

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*