Main Menu

پری میئر لیگ: یونائٹیڈ نے لیور پول کو حیران کر دیا

انگلش پری میئر لیگ کے ایک اہم میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے لیور پول کو دو ایک سے ہرا دیا۔

انگلستان کے اہم سپورٹس ٹی ویز کے بیشتر فٹ بال مبصرین کا خیال تھا کہ ہفتے کو اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں یونائیٹڈ ، لیور پول کو شکست دینے کے صلاحیت نہیں رکھتی لیکن جوزے مورنینو کے کھلاڑیوں نے پہلے ہی ہاف میں لیور پول پر دو گول داغ دیئے۔

جان ماتا نے ہوا میں اڑتے ہوئے ایک گول بنانے کی اچھی کوشش کی لیکن وہ اپنی ٹیم کا سکور تین صفر بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

یونائیٹڈ کے لیئے دونوں گول بیس سالہ مارکوس رشفرڈ نے سکور کیئے۔

لیورل پول دوسرے ہاف میں بہتر کھیلی جس کا اسے فائدہ بھی ہوا اور یونائیٹڈ کے دفاعی کھلاڑی ایرک بیلی نے اپنے ہی گول پوسٹ میں گیند پھینک دی جس سے مقابلہ دو ایک ہوگیا اور یہ سکور کھیل کی آخری سیٹی تک برقرار رہا۔

اس کامیابی کی بعد پوائنٹس ٹیبل پر یونائیٹڈ اورلیور پول کا فرق یونائیٹڈ کے حق میں پانچ پوائنٹس ہو گیا ہے تاہم یونائیٹڈ بدستور دوسرے جبکہ سٹی پہلے نمبر پر ہے۔

یونائیٹڈ رواں آنے والے منگل کو سویا کے خلاف چیمپئنز لیگ کا اہم میچ کھیل رہی ہے جبکہ اسی ہفتے ایف اے کپ میں اس کا مقابلہ برائٹن سے ہوگا۔

 

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164