Main Menu

پاکستان سپر لیگ 3:لاہور قلندر کی کراچی کے خلاف فتح لیکن کس کام کی؟

دبئی میں اتوار کو کراچی(163/5آغا سلمان 50 رنز) اور لاہور(163/8بابراعظم61 رنز) کے درمیان کھےلے گئے پی ایس ایل کے اکلوتے مقابلے میںبیس بیس اوورز میں دنوں ٹیموں کا سکور برابر رہنے کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں تین رنز کے فرق سے لاہو رکے حق میں ہوا۔

لاہور نے سپر اوور میں بارہ رنز کا ہدف دیا جسے کراچی کی ٹیم شاہد آفریدی کے آخری گیند پر لگائے گئے چھکے کے باوجود پورا کرنے میں ناکام رہی۔

یہ فاتحانہ اوور سنیل نرائن نے کیا۔

لاہور جو اس پی ایس ایل میں لگاتار سات میچ ہارنے کا زخم کھا چکی ہے کہ یہ لگاتار دوسرے کامیابی ہے۔تاہم اس کامیابی کے باوجود لاہور قلندر پلے آف میچز کے لیئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔

انفرادی ریکارڈز
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن دو سو ننانوے رنز کے ساتھ تمام بلے بازوں میں سہر فہرست ہیں۔گیند بازوں میں سب سے زیادہ ملتان سلطانز کے عمران طاہر نے بارہ وکٹیں لے رکھی ہیں۔

پیر کو پی ایس ایل میں آرام کا دن ہے۔

منگل کو ملتان سلطان کا اسلام آباد سے مقابلہ ہو گا اور بد ھ کو کوئٹہ اور لاہور آمنے سامنے ہوں گے۔

پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست کون؟
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آٹھ میچوں میں پانچ کامیابیاں سمیٹ کر دس پوائنٹس بنائے ہیں اور بہترنیٹ رن ریٹ کی بنیا د پر اسے اسلام آباد یونائیٹڈ پر برتری حاصل ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164