Main Menu

نیشنل بیس بال چیمپئن شپ2018: پاکستان آرمی نے میدان ما ر لیا

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیر اہتمام23ویں خاورشاہ نیشنل بیس بال چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی چیمپئن بن گئی۔

لاہور میں کھیلے گئے چیمپیئن شپ کے فائنل میچ میں پاکستان آرمی نے پاکستان واپڈا کو 8 – 6 سے شکست دے کر چیمپیئن ہونے کااعزاز حاصل کرلیا جبکہ پاکستان واپڈا نے دوسری اور پاکستان پولیس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان آرمی کی جانب سے ثاقب اور مجید نے دو دو رنز جبکہ ارسلان جمشید ، عبیداللہ ، فقیر حسین اور نذیر احمد نے ایک ایک رن بنا یا۔ ارسلان جمشید، فقیر حسین اور نذیر احمد نے اپنی ٹیم کے لئے ہوم رنز سکورکئے۔

پاکستان واپڈا کی جانب سے فضل الرحمان اور ذاکر آفریدی نے دو رنز جبکہذاکر آفریدی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لئے دو ہوم رنز سکور کئے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*