Main Menu

ویسٹ انڈیز دورہ پاکستان کے تمام میچ کراچی میں کھیلے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے تینوں ٹی20 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے اس دورے اور بالخصوص کراچی میں میچ کھیلے کے لیئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے اطلاع دیتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے میچ یکم ، دو اور 4اپریل کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ لاہور نے زمبابوے، ورلڈ الیون، پی ایس ایل فائنل اور سری لنکا کی میزبانی کی اور اب پی ایس ایل فائنل اور دورہ ویسٹ انڈیز کے ذریعے کراچی کے پاس چمکنے کا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے اس اقدام کی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مکمل حمایت کی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*