Main Menu

پاک بھارت کرکٹ سیریز کا مزہ کچھ اور ہی تھا.مظہر خان

جنرل منیجر شارجہ کرکٹ سٹیڈیم مظہر خان کی جیت پاکستان سے خصوصی گفتگو

پاک بھارت کرکٹ سیریز اب خواب بن کر رہ گئی ہے ، پی ایس ایل میں کوالٹی کرکٹ ہورہی ہے ، شارجہ روایتی کرکٹ سٹیڈیم ہے اس لئے یہاں فوری نہیں بلکہ آہستہ آہستہ تبدیلی آئے گی ۔ ان خیالات کا اظہار شارجہ کرکٹ سٹیڈیم کے جنرل منیجر مظہر خان نے ایڈیٹر جیت پاکستان اشفاق مغل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مظہر خان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کا مزہ کچھ اور ہی تھا۔پاک بھارت کرکٹ سیریز اب خواب بن کر رہ گئی ہے ۔ جس جوش و جذبے سے پاک بھارت کرکٹ سیریز دیکھی جاتی رہی ہے اور سپورٹرز کا گراونڈز میں آکر اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو سپوٹ کرنے کا اپنا ہی اندازتھا۔ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم کی خوش قسمتی ہے کہ اس میں بہت اچھے اچھے میچز ہوئے جس میں دونوں ممالک کے کھلاڑیوں نے اپنی یادگار پرفارمنس دی ۔ یواے ای میں مقیم پاکستانی اور انڈین دونوں ہی اس سٹیڈیم میں ہونے والے دلچسپ اور سنسنی خیز میچز سے لطف اندوز ہوتے رہے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مظہر خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل شروع ہونے سے ایک مرتبہ پھر شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں الگ ہی سماں بندھ گیا ہے ۔پی ایس ایل میں کوالٹی کرکٹ ہورہی ہے ۔باولرز وکٹیں اڑارہے ہیںاور بیٹسمین رنز بنارہے ہیںجس سے شائقین کرکٹ لطف اندوز ہورہے ہیں۔پی ایس ایل کے آخری میچز میں فیلڈنگ کا معیار بھی بہت اعلیٰ رہاہے ۔پی ایس ایل میں تماشائیوں کے رجحان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں مظہر خان کا کہنا تھا کہ ویسے تو دنیا میں کرکٹ بہت ہوگئی ہے اس لئے اب لوگ ہر میچ کے لئے چھٹی نہیں کرتے تاہم ویک اینڈ پر لوگوں کا بہت زیادہ رش ہوتا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں مظہر خان کا کہنا تھا کہ انہیں وقت گزرنے کا احساس ہی نہیں ہوا شارجہ کرکٹ اور کرکٹ اسٹیڈیم سے منسلک ہوئے انہیں کافی وقت ہوچکا ہے لیکن آج بھی ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کل کی ہی بات ہوتی ہے۔ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم کی دورجدید کی سہولیات سے آراستہ کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں مظہر خان کا کہنا تھا کہ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم روایتی سٹیڈیم ہے اس لئے یہاں کی انتظامیہ اسے فوری تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ۔ شارجہ کرکٹ کے نئے چیئرمین منتخب ہوچکے ہیں اورشارجہ کرکٹ سٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ آہستہ آہستہ سے مکمل ہوتا رہے گا۔ میڈیا باکس نیا بن چکا ہے باقی چیزیں بھی آہستہ آہستہ اپ گریڈ ہوتی رہیں گی ۔

انٹرویو : اشفاق مغل






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164