Main Menu

چار کپتانوں کے لیئے” تمغہ امتیاز “تیار

حکومت پاکستان نے ملکی کرکٹ کیلئے بہترین خدمات اور ملک کا نام روشن کرنے پر قومی ٹیم کے چار کپتانوں کو تمغہ امتیاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان میں تین سابق کپتان مصباح الحق، یونس خان اور شاہد آفریدی اور موجودہ کپتان سرفراز احمد شامل ہیں۔ان چاروں کو 23 مارچ کو اس اعزاز سے نوازا جائے گا۔

یاد رہے کہ ہر سال 23 مارچ کو کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں وطن عزیز کیلئے خدمات انجام دینے والی شخصیات کو سراہتے ہوئے انہیں مختلف اعزازات سے نوازا جاتا ہے ۔

کھلاڑیوں کی خدمات
مایہ ناز بلے بازیونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے 10ہزار رنز بنانے والے واحد بلے باز ہیں اور ان کی زیر قیادت پاکستان نے 2009 کا ورلڈ ٹی20 جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

مصباح الحق اعدادوشمار کے لحاظ سے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان ہیں ۔

شاہد آفریدی نے ون ڈے کرکٹ کی تیزترین سنچری بنائی تھی اور ان کا یہ اعزاز 16 سال تک برقرار رہا تھا ۔

قومی ٹیم کے موجودہ کپتان سرفراز احمد کی زیر قیادت پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے ساتھ ساتھ ٹی20 میں عالمی نمبر ایک بننے کا کارنامہ بھی انجام دیا تھا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*