Main Menu

جلد پاکستان کے لیئے کھیلوں گا: حسین طلعت

پاکستان کرکٹ لیگ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہورہی ہے ،فیملی کی دعاوں سے آج کرکٹ میں نام بنارہا ہوں ، کارکردگی سے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کردیا امید ہے جلد پاکستان کے لئے کھیل سکوں گا۔

ان خیالات کا اظہار پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈکی نمائندگی کرنے والے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر حسین طلعت نے ایڈیٹر جیت پاکستان سے خصوسی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پی ایس ایل تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے 9 میچوں کی 8 باریوں میں 4 مرتبہ ناٹ آوٹ رہنے والے اور48 رنز کی اوسط سے14 چوکوں اور 9 چھکوں کی مددسے 193 رنز بنانے والے نوجوان آل راونڈر حسین طلعت کا کہنا ہے کہ نئے کرکٹرز کو اعتما ددینا ضروری ہے 3 سال سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ہوں مینجمنٹ نے نہ صرف کارکردگی دکھانے کا موقع دیا بلکہ حوصلہ افزائی بھی کی ۔

انہوں نے کہا کہ انڈر 19 کرکٹ کے آخری سال میں ٹاپ سکورربننے سے اعتماد میں کافی بہتری آئی فیملی اور بہن کی دعائیںبھی میری کامیابی کا باعث بن رہی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں حسین طلعت کا کہنا تھا کہ ڈین جونزاور مصباح بھائی نے بیٹنگ میں مہارت حاصل کرنابتائی اور کوچ کامران خان نے بہت اعتماددیا جبکہ ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل نے بھی راہنمائی کی ۔

پی ایس ایل کے بارے حسین طلعت کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے نئی پاکستانی کھلاڑیوں کو بہت فائدہ مل رہا ہے ۔ پی ایس ایل میں کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔
انٹرویو :اشفاق مغل






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164