Main Menu

لاہور ، لاہور اے: کمنٹیٹرز کی چنگ چی رکشے پر لاہور کی سیر

پی ایس ایل کے لیے ٹی وی پر کمنٹری کرنے والی ٹیم کے اراکین نے لاہور شہر میں آزادانہ گھوم کر دنیا کو ایک پیغام دیا ہے کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور اس کا شہر لاہور ، لاہور اے۔

ناک آﺅٹ میچوں کے سلسلے میں پاکستان آنے والے پی ایس ایل کے کمنٹیٹرزسابق کرکٹر اور ایلن ویلکنس اور ڈیرن گنگا نے گزشتہ روز پرانے شہر لاہور کی سیر کی ۔

انہیں اس سیر کی دعوت پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ماجد خان نے دی۔ دو نوں کمنٹیٹرز نے ماجدخان کے ہمراہ ، پرانے لاہور (اندرون شہر)، شاہی حمام اور مسجد وزیرخان کی سیرکی ۔

ماجد خان نے مہمانوں کو پاکستان کے تاریخی ورثے سے روشناس کرایا ۔عظیم میزبان نے اپنے مہمانون کو چنگ چی رکشے میں بیٹھا کر لاہور کی سیر سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا۔

ایلن ویلکنس نے ماجد خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے اولین کپتان ماجد خان جو ماضی کی ہی طرح سپر فٹ ہیں، کے ہمراہ پرانے لاہور ، شاہی حمام اور مسجد وزیرخان کی سیر کی اور اس لطف اٹھایا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*