Main Menu

شادی سے پہلے عثمان خواجہ کی منگیتر مسلمان ہو گئیں

آسٹریلیا کے پہلے مسلمان ٹیسٹ کرکٹر اکتیس سالہ عثمان خواجہ اپنی منگیتر ریچل میکلیلن سے اگلے ماہ ( اپریل میں) شادی کرنے جا رہے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ بائیس سالہ ریچل میکلیلن جو عیسائیت کے کیتھولک فرقے سے تعلق رکھتی تھیں، اسلا م قبول کر چکی ہیں۔

حال ہی میں اپنے ایک بیان میں ریچل نے بتایا ہے کہ انہوں نے برضا و رغبت اسلام قبول کیا ہے اور ان پر کوئی دباو نہیں تھا۔ آسٹریلوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ریچل میکلیلن نے بتایا کہ جب عثمان اور ان کی محبت کی خبر پھیلی تو لوگوں نے مسلمان سے تعلق قائم کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ ریچل میکلیلن نے کہا کہ انہوں نے میڈیا میں مسلمانوں کے بارے میں ہمیشہ بری بری باتیں ہی سنی تھیں اور منفی خبریں پڑھی تھیں کہ وہ دہشتگرد ہوتے ہیں، لیکن عثمان نے مسلمانوں کے بارے میں پھیلائی گئی ساری غلط فہمیوں اور پروپگینڈے کو ختم کردیا، عثمان میری زندگی میں آنے والے پہلے مسلمان تھے۔ پہلے پہل تو میں نے عثمان پر کوئی توجہ نہ دی اور ہمیشہ انہیں نظرانداز کیا، لیکن پھر ہم دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی جو اب حقیقی رشتے میں بدلنے جارہی ہے۔ ریچل میکلیلن نے کہا کہ شادی کے لیے عثمان اور ان کے گھروالوں نے مجھ پر اسلام قبول کرنے کے لیے دباو نہیں ڈالا لیکن مجھے یہ بات معلوم تھی کہ عثمان اپنی زندگی میں مذہب کو بہت اہمیت دیتے ہیں اس لیے میں نے سوچنے سمجھنے کے بعد اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ عثمان نے کہا کہ انہیں بھی ایک غیر مسلم سے محبت کرنے پر مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اور لوگوں کی باتیں سننی پڑیں، اسلام ان کی زندگی میں ہمیشہ بہت اہمیت کا حامل رہا ہے اور عقیدہ ان کی اولین ترجیح ہوتی ہے، میں نے ریچل سے کہا کہ اگرچہ میری بھی خواہش ہے کہ تم مسلمان ہوجاو لیکن یہ فیصلہ تمہاری مرضی پر منحصر ہے جو تمہیں خوشی سے کرنا ہوگا، جس میں کوئی جبر نہ ہو۔ 18 دسمبر 1986 کو اسلام آباد میں پیدا ہونے والے عثمان خواجہ نے جولائی 2016 میں ریچل کو شادی کاپیغام دیا تھا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164