Main Menu

کراچی کے بادشاہ” فائنل کی جنگ“ہار گئے، زلمی فاتح

 

کامران اکمل کی سترہ گیند وں پر بنائی گئی پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری کی بدولت دفاعی چیمپئن پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو تیرہ رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل سوئم کا فائنل کھیلنے کا پروانہ حاصل کر لیا۔

فائنل پچیس مارچ کو کراچی میں ہوگا جس کے لیئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہے۔

بدھ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پر جوش تماشائیوںکے سامنے ایک بارش زدہ میچ میں پشاور زلمی نے جاندار کھیل پیش کیا اور حریف کراچی کنگز کو باآسانی شکست دے دوچار کر کے لگاتار دوسری مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

سولہ اوورز میں171 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگزنے مقررہ اوورز میں دووکٹوںکے نقصان پر157 رنز بنائے۔ کراچی کے لیئے جوئی ڈینلی نے ناقابل شکست اناسی رنز کی باری کھیلی۔

بابراعظم نصف سینکڑہ لگانے میں تو کامیاب رہے تاہم وہ اپنی ٹیم کے لیئے کامران اکمل جیسی تابڑ توڑ حملوں والی باری کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

کراچی کے کپتان عماد وسیم اور شاہد آفریدی زخمی ہونے کی بنا پر اس اہم میچ میں حصہ نہ لے سکے۔

فاتح ٹیم کےکامران اکمل نے صرف ستائیس گیند وں پر ستتر رنز بنائے جس میں آٹھ چھکے بھی شامل تھے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد دو ہزار سولہ اور زلمی دو ہزار سترہ میں چیمپئن بن چکے ہیں۔

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164