Main Menu

کراچی میں پاکستان سپر لیگ کا فاتح کون بنے گا؟

قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے شہر کراچی میں پچیس مارچ کو پاکستان سپر لیگ کا آخری معرکہ جمے گا جس میں اولین سپر لیگ کی فاتح اسلام آباد، دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے خلاف میدان میں نکلے گی۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس فائنل میچ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ دو ہزار نو کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب غیر ملکی کھلاڑی کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں قدم رکھیں گے۔

کراچی کے باسیوں کے لیئے ایک طرف تو یہ خوشی ہے کہ وہ پہلی بار پی ایس ایل کا کوئی میچ اپنے شہر میں ہوتا دیکھیں گے لیکن دوسری جانب انہیں یہ غم بھی ہے کہ ان کے شہر کی ٹیم کراچی کنگز فائنل میں نہ پہنچ سکی۔

بتیس ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش والے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس فائنل کی سب ٹکٹیں بک چکی ہیں ۔ شائقین میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔سٹیڈیم کے راستوں پر غیر ملکی کھلاڑیوں کی تصاویر کو خیرمقدمی بینروں کے ساتھ شہر کی دیواروں کو سجایا گیا ہے۔

پی ایس ایل میں اسلام آباد اور زلمی کی ٹیموں کی کارکردگی کا جائز ہ لیا جائے تو ایک بات واضح ہو جاتی ہے کہ یہ مقابلہ دراصل لیوک رونکی اور کامران اکمل کے درمیان ہو گا۔ دونوں اپنی ٹیم کی کامیابیوں کے مرکزی کردار رہے ہیں۔

کہتے ہیں کہ جس کا بھی بلا چل گیا وہ چیمپئن بن گیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*